وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ نے شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور حادثات کو کنٹرول کرنے کیلئے کم لاگتی ٹریفک منیجمنٹ منصوبے تشکیل دیئے ہیں

 
0
163

اسلام آباد 16 جنوری 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ نے شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور حادثات کو کنٹرول کرنے کیلئے کم لاگتی ٹریفک منیجمنٹ منصوبے تشکیل دیئے ہیں۔ مزکورہ منصوبوں پرشعبہ ایم پی او کی مددسے ایک ہفتے کے اندر کام آغاز کردیا جائے گا۔پہلے مرحلہ پر ناظم الدین روڈ، سیونتھ ایونیو اور سرینا چوک پر ٹریفک کے بھائو کو برقرار رکھنے کیلئے کام شروع کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)نے رش کے اوقات میں شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے اور حادثات پرقابوپانے کیلئے کم لاگت والے متعدد ٹریفک منیجمنٹ منصوبے ترتیب دینے کی منصوبہ سازی کرلی ہے۔مزکورہ منصوبےادارہ ہذاکی جانب سے اپنے ہی شعبہ ایم پی او کی مشنری اور آلات کواستعمال کرتے ہوئے پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔شعبہ ایم پی اواپنے قیام کے بعد سے پہلی مرتبہ روڈ ورک کے کسی منصوبے پرمکمل کام کرے گا۔ ادارہ ہذا کی انتظامیہ کی جانب سے چند روز قبل ہی اپنی صلاحیتوں کوبروکار لاتے ہوئے مذکورہ منصوبے پر کام کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔شعبہ پلاننگ کی جانب سے ٹریفک کے زیادہ بھائو والے دو مقامات ناظم الدین روڈپر سیونتھ ایونیو کیلئے ڈیزائن جاری کردیے گئے ہیں ۔مذکورہ مقامات پر ٹریفک کا سب سے زیادہ رش ہوتا ہے جس کے باعث اکثر حادثات رونما ہوتے ہیں۔مذکورہ مقام پرمناسب سائن پوسٹ (سائن بورڈ)بھی رکھے جائیں گے۔دوسرا ڈیزائن سرینا چوک کیلئے ترتیب دیا گیا ہے،مذکورہ مقام پربھی رش کے اوقات میں گاڑیوں کے ہجوم کے باعث ٹریفک جام ہوجاتی ہے۔جاری کیے گئے نئے ڈیزائن کے مطابق مذکورہ مقام پر فری لین بنائی جائے گی،جبکہ ٹریفک کے بھائو کو برقرار رکھنے کیلئے لینوں کوتوسیع بھی دی جائے گی۔مذکورہ منصوبوں پر ادارہ ہذا کی جانب سے ایک ہفتے میں کام کا آغاز کردیا جائے گا۔مذکورہ منصوبوں کی تکمیل سے شہر میں ٹریفک کے نظام میں بہتری آئے گی۔