عارف خان نیازی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ہمرا ناصر جاوید سول جج راولپنڈی کا دورہ اڈیالہ جیل

 
0
4968

اسلام آباد 15 جنوری 2021 (ٹی این ایس): عارف خان نیازی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ہمرا ناصر جاوید سول جج راولپنڈی نے سنٹرل جیل راولپنڈی کا دورہ کیا، معزز مہمانوں نے خواتین وارڈ اور نو عمر وارڈ کا تفصیلی دورہ کیا سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری اصغر علی نے جیل انتظامیہ کی طرف سے خواتین اسیران، نو عمر اسیران کو دی جانے والی سہولیات اور اسیران کی اصلاح کے لیےکیے جانے والے اقدامات کے بارے بریف کیا جن کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے سراہا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار 17 اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم صادر فرمایا حسب حکم فاضل جج صآحب 17 اسیران کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔