وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )انتظامیہ کا20 جنوری سے دوبارہ آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی کھولنے کافیصلہ

 
0
423

اسلام آباد 15 جنوری 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )انتظامیہ نے20 جنوری سے دوبارہ آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی کھولنے کافیصلہ کیاہے۔پہلے مرحلہ پرادارہ ہذا کی ایڈمن آفیسرز کی 77 خالی پوسٹوں پر ترقی کیلئے سینئر اسسٹنٹ کومینڈیٹری کورس کروائے جائیں گے۔مذکورہ اکیڈمی کے بند ہونے کے باعث افسران کے تربیتی کوسسز تعطل کا شکار ہورہے تھے۔تاہم موجودہ انتظامیہ کی دلچسپی کے باعث اب ادارہ ہذا نے افسران ٹریننگ اکیڈمی کو ازسرنو بحال کرتے ہوئے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔مذکورہ ٹریننگ اکیڈمی بیس جنوری کودوبارہ کلاسسز کا آغاز کررہی ہے۔ اکیڈمی کے زیراہتمام سینئر اسسٹنٹ آفیسرز کو8ہفتوں پر مشتمل مینڈیٹری کورسسز کروائے جائیں گے۔اس وقت ادارہ ہذا میں ایڈمن افسروں کی 77 نشستیں خالی ہیں،مذکورہ اکیڈمی سےکورس مکمل کرنے والے افسروں کو مزکورہ نشستوں پرترقی دی جائے گی۔دوسرے مرحلہ پرسینئر افسران کو 5ہفتوں پر مشتمل ایک مینڈیٹری کورس کروایا جائے گا۔انتظامیہ کی جانب سے باترتیب40/40 افسران پر مشتمل ایک کلاس کو مذکورہ مینڈیٹری کورسسز کروائے جائیں گے۔سی ڈی اے افسران نے مذکورہ اکیڈمی کی دوبارہ بحالی ایک اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اکیڈمی کے مذکورہ کورسسزافسران کی ترقیایوں میں کارگر ثابت ہونگے۔