پی آئی اےکا طیارہ کوالالمپور ائیر پورٹ پر قبضے میں لے لیا گیا

 
0
250

اسلام آباد 15 جنوری 2021 (ٹی این ایس): پی آئی اےکا بوئنگ 777 طیارہ کوالالمپور ائیر پورٹ پر قبضے میں لے لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 895 کراچی سے آج کوالالمپور پہنچی تھی، کوالا لمپور میں مقامی حکام نے پی آئی اے کا طیارہ عدالتی احکامات پر قبضے میں میں لیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ طیارے کی لیز کے واجبات ادا نہ کرنے پر ملائیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ قبضہ میں لیا گیا۔

خیال رہے کہ پی آئی اے نے 2015 میں بوئنگ 777 طیارہ ویتنام کی کمپنی سے لیز پر حاصل کیا تھا۔
ادھر ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ پی آئی اے طیارہ تحویل میں لینے کا ناخوشگوار واقعہ ہوا ہے۔ ہم حکومتی سطح پر اس مسئلے کے حل کےلیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملائیشیا میں عدالتی حکم پر طیارے کو تحویل میں لیا جانا ایک ناخوشگوار صورتحال ہے۔ مسئلے کے احسن حل تک مسافروں کی مناسب دیکھ بھال کی جائے گی۔