کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد، قانون فافذ کرنے والے اداروں کا شہر میں فلیگ مارچ

 
0
15881

لاہور 30 اپریل 2021 (ٹی این ایس): لاہور میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے قانون فافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا گیا۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور کمشنر محمد عثمان نے فلیگ مارچ کی قیادت کی، ڈی آئی جی آپریشنز، سی ٹی او، پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے جوان فلیگ مارچ میں شریک ہوئے۔

فلیگ مارچ کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مختلف مارکیٹوں میں دکانیں بند کروائی گئیں اور متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔

فلیگ مارچ ٹاؤن ہال مال روڈ سے شروع ہوا اور جی پی او چوک، لکشمی، بوہڑ والا چوک، پل گڑھی شاہو ،کپ اسٹور، مصری شاہ، چوک ناخدا،اچھرہ، گارڈن ٹاؤن ،قرطبہ چوک ، فیروز پور روڈ سے ہوتا ہوا گارڈن ٹاون میں اختتام پذیر ہوا ۔