ایبٹ آباد(ٹی این ایس) ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر اے ایس پی کینٹ فائزہ تنویر کا مسلم آباد چیک پوسٹ کا دورہ، سیکورٹی کا معائنہ سٹاف کو ضروری ہدایات دیں

 
0
15

ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر اے ایس پی کینٹ فائزہ تنویر کا مسلم آباد چیک پوسٹ کا دورہ، سیکورٹی کا معائنہ سٹاف کو ضروری ہدایات دیں

عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام تر ضروری اقدامات عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ ناکہ بندی پوائینٹ پر مشکوک اور جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں ، جبکہ شہریوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں اور لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھیں اے ایس پی کینٹ فائزہ تنویر

ایبٹ آباد ( کرائم رپورٹر ) تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر اے ایس پی کینٹ فائزہ تنویر کا مسلم آباد چوکی اور چیک پوسٹ کا دورہ کیا ۔دورہ کے موقع پر مسلم آباد چوکی کی عمارت اور چیک پوسٹ کا تفصیلی معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ چوکی کا ریکارڈ بھی چیک کیا اس موقع پر اے ایس پی کینٹ فائزہ تنویر کا پولیس افسران اور جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام تر ضروری اقدامات عمل میں لائے جائیں، ناکہ بندی پوائینٹ پر مشکوک اور جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں ، جبکہ شہریوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں اور لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھیں ۔ پولیس افسران اور جوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام کو تحفظ کا احساس دلانے کے ساتھ ساتھ اپنی سیکیورٹی کا بھی خاص خیال رکھیں اس موقع پر اے ایس پی کینٹ فائزہ تنویر نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے ان کے مسائل سنے اور حل کے حوالے سے ضروری احکامات جاری کئے،