کراچی (ٹی این ایس)( رپورٹ : پیر بخش نوناری )کراچی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (واۓ-ڈی-اے) سندھ کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس چیئرمین (واۓ-ڈی-اے) سندھ، ڈاکٹر محبوب نوناری کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں (واۓ-ڈی-اے) جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے-پی-ایم-سی) کابینہ اور کراچی ڈویژن کی تمام (واۓ-ڈی-اے) کابینہ کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈاکٹروں اور اسپتالوں کو درپیش سنگین مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بنیادی مسائل میں طبی سہولیات کی کمی، عملے کی شدید قلت، تنخواہوں کی عدم ادائیگی، اور ڈاکٹروں کے لیے نامناسب کام کرنے کے حالات شامل تھے ان سنگین معاملات کے پیش نظر، (واۓ-ڈی-اے) سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ وزیر صحت سندھ، سیکریٹری صحت سندھ، اور چیف سیکریٹری سندھ سے باضابطہ ملاقات کرے گی۔ اس ملاقات کا مقصد ڈاکٹروں کے مسائل کا فوری حل تلاش کرنا اور صحت کے شعبے میں ضروری اصلاحات کو یقینی بنانا ہے، تاکہ نہ صرف طبی عملے کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں بلکہ عوام کو معیاری طبی خدمات بھی میسر آئیں وائی ڈی اے ڈاکٹروں کے حقوق کے تحفظ اور صوبے کے صحت کے نظام کی بہتری کے لیے اپنے مؤقف پر قائم رہے گی۔ آئندہ اجلاس اور مجوزہ حل کے حوالے سے مزید تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی