پی ٹی آئی کے14 منحرف ارکان کیخلاف کارروائی شروع، شوکاز نوٹس جاری

 
0
271

اسلام آباد 19 مارچ 2022 (ٹی این ایس): تحریک انصاف نے 14 منحرف اراکین قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیے۔منحرف اراکین کو وزیراعظم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ،نوٹس نور عالم خان، افضل ڈھاندلا، نواب شیر وسیر، راجہ ریاض ،نوٹسز احمد حسین ڈیہر، رانا قاسم نون، غفار وٹو، باسط بخاری کو نوٹس جاری کیے گئے۔شوکاز نوٹسز پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے دستخط کیے۔شوکاز نوٹس میں منحرف ارکان سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔

ارکان کو 7 روز کے اندر معافی مانگ کر غیر مشروط پارٹی میں واپس آنے کی مہلت دی گئی ۔نوٹس میں کہا گیا کہ 7 روز تک جواب نہ دینے اور واپس نہ آنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی، عامر طلال گوپانگ، خواجہ شیراز، سردار ریاض مزاری، رمیش کمار ،رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر اور نزہت پٹھان کو بھی پی ٹی آئی نے شوکاز نوٹس جاری کردیے جس میں کہا گیا کہ منحرف ارکان 26 مارچ 2022 دن دو بجے سے پہلے تک عمران خان کے سامنے پیش ہوں،ارکان پیش نہ ہوئے تو آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی ہوگی۔