حکومت کیلئے پریشانی ،فروغ نسیم منحرف ارکان کو نااہل کرنے سے انکاری

 
0
98

اسلام آباد 19 مارچ 2022 (ٹی این ایس): اسلام آباد:وفاقی وزارت قانون نے منحرف ارکان کو 5 سال کیلئے نااہل کرنے کا آرڈیننس لانے سے انکار کردیا۔

وزارت قانون نے اٹارنی جنرل کے آرڈیننس کے مسودے پراعتراض لگا دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر قانون نے آرڈیننس کے ذریعے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کرنے سے معذرت کی اور کہا کہ آرڈیننس کے ذریعے ممبر پارلیمنٹ کو نااہل نہیں کیا جاسکتا، رکن اسمبلی کی نااہلی صرف پارلیمنٹ کے بنائے گئے ایکٹ کے ذریعے ہوسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزرات قانون نے آرڈیننس کے ذریعے منحرف ممبران کیخلاف قانون سازی کرنے سے معذرت کرلی۔اٹارنی جنرل نے الیکشن ایکٹ میں 231 اے متعارف کرنے کے آرڈیننس کا مسودہ تیارکیا گیا ہے اور مجوزہ آرڈیننس کے مطابق الیکشن ایکٹ 231 اے کے ذریعیمنحرف ارکان کو 5 سال کیلئے نااہل کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرقانون نے بتایا کہ آرٹیکل 63(1)(p) کی وضاحت کے مطابق قانونی نااہلی صرف پارلیمنٹ ایکٹ سے ہوسکتی ہے۔حکومتی رکن نے تجویز دی کہ وزرات قانون آرڈیننس جاری کردے، بیشک بعدمیں کالعدم قرارپائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر قانون نے حکومتی رکن کی درخواست بھی مسترد کردی۔اس کے علاوہ وزیر قانون نے سندھ میں گورنر راج لگانیکی بھی مخالفت کی اور کہا کہ سندھ میں گورنر راج بیک فائر کرجائے گا۔