والدین موٹروے E-35 شاہ مقصود انٹرچینج پر اپنی بیٹی بھول کر چلے گئے

 
0
28325

اسلام آباد، 14 اپریل  (ٹی این ایس): ہفتے کے روز موٹر وے پر ایک  عجیب واقع پیش آیا جب والدین اپنی آٹھ سالہ بچی کو بھول کر آگے چلے گئے۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان محمود علی کھوکھرترجمان  مطابق یہ واقع 35 شاہ مقصود انٹرچینج پر پیش آیا جب مسافروں نے وہاں کچھ دیر کے لئے پڑاؤ  کیا۔ بچی موٹر وے پولیس کے ہاں محفوظ ہے اور اسکی نگہداشت کی جارہی ہے۔

مو ٹر وے پولیس  بچی کو والدین سے ملوانے میں کوشاں ہے اور اس سلسلہ میں   اسکی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرنے  کی اپیل کی گئی ہے۔