مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کاروباری افراد کو آسانیاں دینے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں،کاروباری شخصیات سے ملاقات میں بات چیت 

 
0
288

کراچی اپریل 14(ٹی این ایس)مسلم لیگ ( ن ) کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جس طرح مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کراچی میں بھتہ خوری اور انتہاپسندی کا خاتمہ کیا ہے، اسی طرح اس شہر کے بنیادی مسائل بھی حل کرنا ہوں گے۔ اگر عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو فتح ملی تو میرا وعدہ ہے کہ کراچی کے مسائل حل کریں گے۔تاجر اورصنعتکاربرادری کا ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ہے۔ کراچی پاکستان کی معیشت کا گیٹ وے ہے۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کاروباری افراد کو آسانیاں دینے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔کاروباری شخصیات نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں جس طرح پنجاب نے ترقی کی ہے، اسی طرح کراچی اور سندھ بھی ترقی کریں۔ہفتہ کو گورنر ہاؤس میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے کراچی کی معروف اور کاروباری شخصیات نے ملاقات کی۔ سندھ اور کراچی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے پنجاب کی بے مثال ترقی پر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی کارکردگی کو پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔شبہاز شریف نے کہا کہ سرمایہ کار پاکستان کے عظیم سفیر ہیں۔ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کاروباری افراد کو آسانیاں دینے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔70ء کی دہائی تک پاکستان معاشی طور پر مضبوط تھا۔انشاء اللہ پاکستان معاشی طور پر مستحکم ملک بن کر ابھرے گا۔جس طرح مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کراچی میں بھتہ خوری اور انتہاپسندی کا خاتمہ کیا ہے، اسی طرح اس شہر کے بنیادی مسائل بھی حل کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معیشت کا گیٹ وے ہے۔یہاں پر ٹرانسپورٹ، سالڈویسٹ، انفراسٹرکچر اور دیگر سہولتوں کو انتہائی معیاری اور جدید ہونا چاہیئے تھا۔شہبازشریف نے کہا کہ بدقسمتی سے کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں پر وسائل خرچ نہیں کئے گئے۔پنجاب میں ہماری حکومت نے اپنے وسائل سے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں۔میں یہاں پاکستان کی بات کرنے آیا ہوں اور پاکستان کی بات ’’تم‘‘ اور ’’میں‘‘ کے تحت نہیں ہوتی بلکہ پاکستان کی بات کیلئے ’’ہم‘‘ کے راستے پر چلنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو فتح ملی تو میرا وعدہ ہے کہ کراچی کے بنیادی مسائل حل کریں گے۔کراچی کو دنیا کا پیرس بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح پنجاب میں شفافیت کے ساتھ وسائل عوام کے منصوبوں پر خرچ کئے گئے ہیں اسی طرح کراچی اور سندھ میں بھی ہوتا تو آج سندھ کے شہروں کی یہ حالت نہ ہوتی۔صرف پنجاب کی ترقی پاکستان کی ترقی نہیں ہے۔پاکستان اس وقت ترقی کرے گا جب سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان یکساں رفتار سے آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں ’’پنجاب سپیڈ‘‘ کو پاکستان کی سپیڈ کہتا ہوں۔ہم سب نے پاکستان کیلئے سوچنا ہے اور پاکستان کیلئے ہی محنت کرنی ہے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک میں کاروبار کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں۔تاجر اورصنعتکاربرادری کا ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ حکومت نے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔مستقبل میں بھی آپ کے ساتھ مشاورت جاری رہے گی۔کاروباری شخصیات نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں جس طرح پنجاب نے ترقی کی ہے، اسی طرح کراچی اور سندھ بھی ترقی کریں۔آپ کی ’’پنجاب سپیڈ‘‘ کراچی اور سندھ میں بھی چاہیئے۔آپ نے اپنی محنت اور ترقیاتی وژن کے ذریعے شاندار کامیابیاں سمیٹی ہیں۔