میاں محمد نوازشریف عظیم لیڈر ہیں ان کا کوئی متبادل نہیں ہے،وزیراعلیٰ پنجاب 

 
0
345

کراچی اپریل 14(ٹی این ایس)مسلم لیگ ( ن ) کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ میاں محمد نوازشریف عظیم لیڈر ہیں ان کا کوئی متبادل نہیں ہے۔میں کراچی اور سندھ کے عوام کیلئے ایثار، اخوت اور محبت کا پیغام لایا ہوں۔ کراچی کے کچرے نے اس خوبصورت شہر کو کرچی کرچی کر دیا ہے۔میرا خواب ہے کہ کراچی سندھ سے کرپشن کا خاتمہ ہو اور یہ شہر اور صوبہ خوشحال اور ترقی یافتہ ہو۔ اگر یہاں پیسہ نہ کھایا جاتا تو کراچی اور سندھ کی حالت یہ نہ ہوتی۔کراچی میں بھی میٹرو بسیں چلائیں گے۔ہماری پارٹی نے عوام کی بے لوث خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ موجودہ حکومت کے دور میں جتنے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں اس کی مثال پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں نہیں ملتی۔پارٹی کے رہنما اورکارکن قابل احترام اورقابل عزت ہیں۔ پارٹی کے عہدیداران اور کارکن صفوں میں اتحاد اور اتفاق برقرار رکھیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس کراچی میں مسلم لیگ(ن) سندھ وکراچی کے رہنماؤں کی ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملاقات میں مسلم لیگ ن کے بلدیاتی نمائندے،اقلیتی رہنما،خواتین ونگ اوریوتھ ونگ کے رہنما بھی موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہپاکستان مسلم لیگ(ن)عوام کی جماعت ہے۔ہماری پارٹی نے عوام کی بے لوث خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں جتنے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں اس کی مثال پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں نہیں ملتی۔پارٹی کے رہنما اورکارکن قابل احترام اورقابل عزت ہیں۔شہبازشریف نے کہا کہ میں کراچی آپ سے براہ راست ملنے آیا ہوں۔مسلم لیگ(ن) کل بھی پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت تھی، آج بھی ہے اورآئندہ بھی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے صدر کی حیثیت سے یہ میرا کراچی کا پہلا دورہ ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ محمد نوازشریف کا کوئی متبادل نہیں ہے۔محمد نوازشریف عظیم لیڈر ہیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ محمد نوازشریف کی مقبولیت کوئی نہیں چھین سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے ہمت، حوصلے، تدبر اور فراست کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ محمد نوازشریف ہمارے کل بھی قائد تھے، قائد ہیں اور کل بھی قائد رہیں گے۔شہبازشریف نے ہدایت کی کہ پارٹی کے عہدیداران اور کارکن صفوں میں اتحاد اور اتفاق برقرار رکھیں۔ذاتی معاملات سے بالاتر ہو کر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ سیاسی مخالفین جتنی مرضی سازشیں کرلیں، وہ آپ کے اتحاد کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔شہبازشریف نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بجلی کے 10 ہزار میگاواٹ کے منصوبوں پر کام کیا ہے۔ ہر منصوبہ شفافیت میں اپنی مثال آپ ہے۔میں کراچی اور سندھ کے عوام کیلئے ایثار، اخوت اور محبت کا پیغام لایا ہوں۔ کراچی کے کچرے نے اس خوبصورت شہر کو کرچی کرچی کر دیا ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ روشنیوں کے اس شہر کو اس کی روشنیاں لوٹائیں گے۔اس مقصد کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ شہبازشریف نے کہا کہ امانت، دیانت اور محنت کو شعار بنا کر ہی کراچی اور سندھ کی حالت بدلی جاسکتی ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ ہم پرعزم ہیں اور اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو سندھ اور کراچی کے حالات بدلیں گے۔شہبازشریف نے کہا کہ کراچی میں بھی میٹرو بسیں چلائیں گے۔میرا خواب ہے کہ کراچی سندھ سے کرپشن کا خاتمہ ہو اور یہ شہر اور صوبہ خوشحال اور ترقی یافتہ ہو۔شہبازشریف نے کہا کہ اگر یہاں پیسہ نہ کھایا جاتا تو کراچی اور سندھ کی حالت یہ نہ ہوتی۔محمد شہبازشریف ترقی کی علامت ہیں۔اس موقع پرگورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ آپ نے اپنے وژن اور محنت سے پنجاب کو بدل دیا ہے۔ سندھ کے عوام پنجاب کی ترقی پر خوش ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ اور کراچی کے عوام چاہتے ہیں کہ جو کچھ آپ نے پنجاب میں کیا ہے، اب وہ کراچی اور سندھ میں کریں۔انہوں نے کہا کہ آپ سندھ کے عوام کی امید ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ آپ کی ’’پنجاب سپیڈ‘‘ کی شہرت ہر جگہ پہنچ چکی ہے۔تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں کی بہتری کیلئے آپ نے غیرمعمولی کام کیا ہے۔ اس موقع پروفاقی وزراء، سینیٹرز، مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر و دیگر عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔