گورنر سندھ سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات ،مختلف امور پر تبادلہ خیال 

 
0
266

کراچی اپریل 14(ٹی این ایس)گورنر سندھ محمد زبیر سے وزیر اعلی پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ محمد شہباز شریف سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال،معاشی میدان میں کامیابیوں،امن و امان و توانائی کی صورتحال میں بہتری، ترقیاتی منصوبوں،بین الصوبائی تعاون میں اضافہ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ امن و امان اورتوانائی کی صورتحال میں بہتری وفاقی حکومت کی انتھک کاوشوں کا ثمر ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ وطن عزیز کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ پنجاب میں عوام کی فلاح وبہبود کے ترقیاتی منصوبے قابل تقلید ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے، یہاں ہونے والی کوئی بھی سرگرمی ملکی معیشت پر اثر انداز ہوتی ہے۔ امن و امان،توانائی کی صورتحال میں بہتری اسے سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل شہر بناتی ہے۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ترقیاتی ایجنڈے کا ویژن رکھتی ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو سندھ کے تمام شہروں کی حالت بدل دیں گے۔ترقی سندھ کے شہریوں کا بھی حق ہے۔