ستمبر یوم دفاع پاکستان، چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان کی ہدایت پر اہم مقامات کو شہیدوں کی تصاویر سے مذئین بینرز سے سجا لیا گیا

 
0
694

کراچی، ستمبر 05(ٹی این ایس): 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کو شایان شان طریقے سے منانے اور مادروطن پر قربان ہونے والے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان کی ہدایت پر اہم مقامات کو شہیدوں کی تصاویر سے مذئین بینرز سے سجا یا گیا ہے اورنگی ،بلدیہ ، سائٹ اور کیماڑی زون کے دفاتر کو برقی قمقوں سے سجایا گیا ہے 6 ستمبر کی مناسبت سے مختلف پروگرام بھی ترتیب دیئے گئے ہیں اسکولوں میں طلباء و طالبات کے درمیان بیت بازی کے مقابلے اور ملی نغمے پیش کیئے جائیں گے چیئرمین اراکین کونسل کے ہمراہ نہ صرف ان پروگراموں میں شرکت کریں گے بلکہ لائن آف کنٹرول پر دشمن کی بلا اشتعال فائرنگ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نزرانہ پیش کرنے والے شہدا ء کے گھروں پر جاکر ان کے اہل خانہ سے ملاقات بھی کریں گے بلدیہ غربی میں تین روزہ اون کراچی گرین کراچی مہم کا آغاز بھی کردیا گیا ہے چیئرمین نے اراکین کونسل،اراکین صوبائی اسمبلی اور علاقائی معززین کے ہمراہ مختلف مقامات پر مختلف اقسام کے پودے لگائے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی اور درجہ حرارت میں اضافہ کو روکنے کے کیلئے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ضرورت ہے ماہرین کا خیال ہے کہ آئندہ دس سالوں میں گلوبل وارمنگ سے کراچی سب سے زیادہ متاثر ہوگا انتظامیہ بلدیہ غربی کی جانب سے اس خطرناک صورتحال سے نمٹنے کیلئے اون کراچی گرین کراچی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ہر خاص و عام کو اس مہم میں حصہ لے کر اپنے شہر کو گلوبل وارمنگ سے محفوظ بنانے کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے اور لگائے جانے والے پودوں کی حفاظت اور دیکھ بھال کی ذمہ داری لینا چاہیے۔