FIAنے اسکے گریڈ 18 کے دو افسران کا اسلام آباد سے ملتان آپس میں تبادلہ

 
0
452

 سی بی سی زون اسلام آبادمیں اعجاز خان کو بھی  ڈپٹی ڈائریکٹر  کی نگرانی سے  مبرا کر دیا گیا

اسلام آباد،ستمبر 05(ٹی این ایس):  فیڈرل انویسٹگیشن ایجنسی( FIA) نے  اسکے گریڈ 18 کے دو افسران کا  اسلام آباد سے ملتان  آپس میں تبادلہ کر دیا ہے۔  تحقیقاتی ایجنسی کی طرف سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد  سردار ماورہان خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سرکل ملتان  تعینات کر دیا جاتا ہے  علاوہ ازیں انھیں ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر زون ملتان کا اضافی چارج بھی دیا جاتا ہے۔

نوٹفکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد ایف آئی اے سرکل  ملتان کو ہٹاکر  ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سی بی سی زون  اسلام آباد لگا دیا گیا۔

ایک اور  نوٹفکیشن کے مطابق  گریڈ 17 کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی بی سی زون اسلام آباد اعجاز خان کو    اسی زون  کے ڈپٹی ڈائریکٹر  کی نگرانی سے بھی  مبرا کر دیا گیا۔