رینجرز کی شرافی گوٹھ میں کارروائی ،ملزم گرفتار ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد 

 
0
327

کراچی اپریل 14(ٹی این ایس)رینجرز نے شرافی گوٹھ سے نوجوانوں کو منشیات فروخت کرکے منشیات کا عادی بنانے والے ملزم کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے شرافی گوٹھ مانسہرہ کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عالمگیر کو گرفتار کرلیا،،ملزم ڈیفنس اور کلفٹن کے علاقوں میں نوجوانوں کو منشیات کا عادی اور بے راہ وری کی طرف مائل کرنے میں ملوث ہے،ملزم کے قبضے سے 28 کلو 5 سو گرام حشیش سمیت مسروقہ سامان برآمد کیا گیا،ملزم کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حولے کر دیا گیا ہے۔