پیپلز پارٹی کا وفد بلاول بھٹو کی قیادت میں (پرسوں)کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کریگا

 
0
368

کراچی مارچ 09 (ٹی این ایس): پیپلز پارٹی کا وفد چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں کل (پیر )کے روز کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کرے گا ، وفد میںقمر زمان کائرہ، مصطفی نواز کھوکھر اور جمیل سومرو شامل ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد کی نواز شریف سے ملاقات کی اجازت کیلئے محکمہ داخلہ کو باضابطہ درخواست بھجوائی گئی ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد نواز شریف کی عیادت کرنا چاہتا ہے ۔ محکمہ داخلہ کے حکام نے درخواست کا جائزہ لینے کے بعد اسے منظور کرتے ہوئے ملاقات کے انتظامات کے لئے جیل حکام کو بھجوا دیا ۔ جیل حکام کے مطابق ہفتہ کے روز ملاقات کے انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے پیپلز پارٹی کو پیر کے روز ملاقات کے حوالے سے باضابطہ طو رپر آگاہ کر دیا گیا ۔بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو پیر کے روز جیل میں نواز شریف کی عیادت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا نواز شریف سے ملاقات کا مقصد ان کی مزاج پرسی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے نوازشریف کو مطلوبہ طبی سہولیات فراہم نہ کرنا تشویشناک ہے۔