پاکستان کی فضائی حدود تمام پروازوں کے لیے کھول دی گئی بھارت کےعلاوہ تمام اطراف سے پاکستان میں فضائی آپریشن شروع ہو گیا

 
0
412

اسلام آباد مارچ 09 (ٹی این ایس): پاکستان سول ایوی ایشن حکام نے پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر کھول دی۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے بعد سے پاکستان کی فضائی حدود تمام پروازوں کی لیے بند کر دی گئی تھی۔ بعد میں اندرونِ ملک پروازوں کا سلسلہ شروع ہو گیا لیکن کوئٹہ، گلگت، سکھر وغیرہ کے ہوئی اڈے بند تھے۔ رواں ماہ کے پہلے ہفتے کے شروع میں محدود پیمانے پر فضائی آمدورفت شروع ہو گئی تھی لیکن مکمل طور پر فضائی اوپریشن شروع نہ ہو سکا تھا اس کی وجہ پاک بھارت کشیدگی تھی۔اب پاکستان سول ایوی ایشن حکام نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود تمام دنیا کی پروازوں کے لیے کھول دی گئی ہے البتہ بھارت کی طرف سے کوئی پرواز پاکستان میں داخل نہیں ہو سکتی۔ نہ ہی پاکستان سے کوئی پرواز بھارت کے راستے کسی بھی ملک کے لیے جائے گی۔کشیدگی کے بعد بھارت نے بھی اپنی فضائی حدود تمام پروازوں کے لیے بند کر دی تھی اور اب بھارت میں بھی پروازوں کی آمدورفت شروع ہو گئی ہے۔پاکستان نے مسافروں کی حفاظت کے پیشِ نظر فضائی حدود بند کی تھی جس کی وجہ سے ٹکٹوں کی فروخت بند ہونے کی وجہ سے پی آئی اے کو کروڑوں کا نقصان ہو لیکن اب فضائی حدود کھلنے کی وجہ سے ٹکٹوں کی فروخت بھی مکمل طور پر شروع کر دی گئی ہے۔پاک بھارت کشیدگی میں کمی کی وجہ سے سمجھوتہ ایکسپرس بھی چلنا شروع ہو گئی ہے اور اب فضائی سفر بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ پہلے علان کیا گیا تھا کہ فضائی حدود 7مارچ کو کھول دی جائے گی البتہ بعد میں 8مارچ کی تاریخ دے دی گئی لیکن ایک دن تاخیر سے 9مارچ ہفتہ کے روز بھارتی ہوئی روٹ کے علاوہ تمام پاکستانی فضائی حدود کھول دی گئی اوراب پاکستانی بھارت کے علاوہ دنیا کے کسی بھی ملک دوبارہ فضائی سفر کر سکیں گے۔