اسلام آباد پولیس اور بابر کر کٹ اکیڈیمی کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان زبردست ٹاکرا، اسلام آباد پولیس کرکٹ ٹیم نے یہ میچ باآسانی 25ویں اوورمیں04وکٹوں سے جیت لیا۔

 
0
13896

اسلام آباد مارچ 09 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد پولیس اور با بر کر کٹ اکیڈیمی کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پولیس لائن ہیڈکواٹر ز گرا ونڈ میں ایک دوستانہ میچ کھیلا گیا جس میں اسلا م آباد پولیس کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ با بر کر کٹ اکیڈیمی کی کرکٹ ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 28.5اوورز میں177کے مجمو عی سکور پر آ ﺅ ٹ ہو گئی ۔ با بر کر کٹ اکیڈیمی کی ٹیم کے ذیشان ملک 52،دانی 23 اورسنی نے 23رنز سکو ر کیے ، اسلام آباد پولیس کی طرف سے گل حمید نے 06 اوز میں37رنز دے کر 06 وکٹیں ، کپتا ن ایوب اعوان نے 20رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں اسلام آباد پولیس کی ٹیم نے24.5اوورز میں یہ میچ جیت لیا۔ رانا عدنا ن نے 47با لز پر 67رنز سکور کئے ،

 شاہزیب نے 42بالز پر 52زنر سکو ر کیے ، جبکہ وحید نے22با لز پر 30رنز سکو ر کیے، رانا عدنا ن کو بہترین آل راﺅنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ مہمان خصوصی ایس پی ہیڈ اکو ارٹرز عامر خا ن نیا زی نے ٹیمو ں کو شابا ش تعریفی اسنا د دیں ، آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خا ن نے اپنے پیغام میں دونوں ٹیموں کو شاباش دی اور اسلام آباد پولیس کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے کیونکہ کھیلوں کی سرگرمیاں انسانی زندگی کی ترقی اور قیام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور صحت مند معاشرے کی تعمیر میں مدد کرتی ہیں۔کھیلوں سے نہ صرف لوگوں میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوتا ہے بلکہ دباﺅ کے ماحول سے نکلنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔چونکہ پولیس افسران و جوان لوگوں کی جان و مال کے تحفظ ،جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور امن و عامہ کے قیام کے لئے مقررہ اوقات سے بھی زیادہ وقت کے لئے اپنے فرائض منصبی سرانجام دینے میں مصروف رہتے ہیں ،آخر میں انہوں نے سپورٹس آفیسر اسلام آباد پولیس ایوب اعوان اور اسسٹنٹ سپورٹس آفیسر محمد طاہر کو کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے پر شاباش دی.