اسلام آباد اپریل 19 (ٹی این ایس)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صادق سنجرانی نے سینیٹ چیئرمین کیلئے حمایت کرنے پر جہانگیر ترین کا شکریہ ادا کیا ،ْ جہانگیر ترین نے چیئرمین سینیٹ کے کردار کو سراہا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے ملاقات کرکے ان کا بھی شکریہ ادا کیا تھا۔