وزیر جیل خانہ جات پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ کے احکامات پر پنجاب بھر کی جیلوں کو منشیات سے پاک بنانے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا

 
0
387

اسلام آباد 30 اپریل 2021 (ٹی این ایس): وزیر جیل خانہ جات پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ کے احکامات پر پنجاب بھر کی جیلوں کو منشیات سے پاک بنانے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا جیلوں میں منشیات کی رسائی روکنے کیلئے جیل پولیس اور دیگر عملے کی بھی خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق سپریڈنٹ اڈیالہ جیل اعجاز اصغر کی نگرانی میں اڈیالہ جیل میں منشیات فروشی میں ملوث 2 جیل وارڈن کے خلاف ایف آئی آر درج کرکہ گرفتار کر لیا گیا معتبر ذرائع نے جیل وارڈن کی منشیات فروشی میں ملوث ہونے کی اطلاع دی تھی۔سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کا کہنا تھا کہ مخبر کی اطلاع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو اور دیگر وارڈن نے وارڈرر امجد کے سامان کی تلاشی لی جہاں سے 114 گرام منشیات(چرس)برآمد ہوئی۔ وارڈر امجد کے انکشاف پر سلیم حیدر نامی وارڈر کے ذاتی سامان کی بھی تلاشی لی گئی جس سے معمولی چرس برآمد کر لی۔ دونوں ملازمین نے منشیات فروشی کی تصدیق بھی کر دی جنہیں فوری طور پر چوکی اڈیالہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔چوہدری اعجاز اصغر کا کہنا تھا کہ قوائد کے مطابق دونوں ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے اور ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کروایا گیا ہے۔ وزیر و آئی جی جیل خانہ جات کے احکامات کے بعد جیل لائے جانے والے قیدیوں کے سامان اور جیل ملازمین کی خصوصی نگرانی کا عمل جاری رہے گا۔ اڈیالہ جیل میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ قیدیوں کو جیل لانے اور لیجانے والی گاڑیوں اور عملے سمیت نئے قیدیوں کی نگرانی کیلئے بھی خصوصی اقدامات کیئے گیئے ہیں۔