وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے انسداد تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں

 
0
127

اسلام آباد 30 اپریل 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے انسداد تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔گزشتہ روز موضع سنیاڑی /چونترہ میں میگا آپریشن کیا گیا ،غیر قانونی طور پر تعمیر42دکانیں بھی مسمار کر دی گئیں، آپریشن کے دوران ساٹھ کنال کی اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار میں وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )کی جانب سے انسداد تجاوزات مہم بلا تفریق اور زور شورسے جاری ہے۔سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ کی جانب سے موضع سنیاڑی اسلام آباد میں ایک میگا اور کامیاب اپریشن کیا گیا ، ایم پی او کی بھاری مشینری نے آپریشن میں حصہ لیا ۔آپریشن کے دوران انفورسمنٹ ڈوزر کی مدد سے غیر قانونی مارکیٹ جو کہ 42 دکانوں بمعہ برآمدہ پر مشتمل تھی کو مکمل طور پر گرا دیا گیا ۔آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر تعمیر 21کمرے،11 چار دیواریاں ، 6گیٹ ،7گراونڈ واٹر ٹنک ،13 واش رومز کو بھی مسمار کر دیا گیا جبکہ 1 عددریت بجری ٹھیہ کو بھی ختم کر دیا گیاہے ۔انسداد تجاوزات مہم کے دوران موضع سنیاڑی /چونترہ سے تقریباً 60 کنال زمین بھی قبضہ مافیا سے واگزار لی گئی ہے۔