ڈی جی آر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی نے واسا کے مرکزی دفتر میں آگ لگنے کے حقائق جاننے کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

 
0
453

راولپنڈی 30 اپریل 2021 (ٹی این ایس): ڈی جی آر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی نے واسا کے مرکزی دفتر میں آگ لگنے کے حقائق جاننے کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی واسا ہیڈ آفس میں آگ لگنے کی وجوہات اور نقصان کا تخمینہ لگایا جائے. ڈی جی آر ڈی اے کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز واسا کے کے مرکزی آفس کے ایک کمرے میں آگ بھڑک اٹھی تھی. ڈرایکٹر جنرل راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی نے آگ لگنے سے متعلق واقع کا فوری طور پر نوٹس لیکر تحقیقات کا حکم جاری کیا. آر ڈی اے زرائع کے مطابق آگ لگنے سے فرنیچر اور کمپیوٹر پرینٹر کو معمولی نقصان پہنچا. سٹاف کے زیر استعمال کمرے میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگی جس کی اطلاع ریسکیو 1122 کو دی گئی آگ سے سرکاری ریکارڈ مکمل محفوظ رہا تاہم ڈی جی آر ڈی اے کے احکامات پر انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے. انکوائری کے بعد آگ لگنے کی وجوہات اور ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا۔