ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی، روپیہ مزید تگڑا ہوگیا

 
0
252

اسلام آباد 05 مئی 2021 (ٹی این ایس): روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک اور اوپن تبادلہ مارکیٹ میں آج بھی ڈالر کی قدر 20 پیسے کم ہوئی ہے۔

انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قدر 153 روپے 4 پیسے ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کم ہوکر 153 روپے 60 پیسے ہے۔