ایس پی انڈسٹریل ایریا فدا حسین ستی کی ہدایت پر تھانہ آئی نائن پولیس ٹیم کی منشیات فروش کے خلاف کارروائی خلیل حیدر نامی منشیات سپلائرز کو گرفتار کرکے 2400 گرام چرس برآمد کرلی

 
0
223

اسلام آباد 05 مئی (ٹی این ایس): ایس پی انڈسٹریل ایریا فدا حسین ستی کی ہدایت پر تھانہ آئی نائن پولیس ٹیم کی منشیات فروش کے خلاف کارروائی خلیل حیدر نامی منشیات سپلائرز کو گرفتار کرکے 2400 گرام چرس برآمد کرلی ملزم منشیات جڑواں شہر میں سپلائرز کرتا تھا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی کارروائی اے ایس پی عبدالعلیم کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ آئی نائن محمد اقبال گجر معہ ٹیم نے کی ڈی ائی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی صدر زون کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں کی ہدایت پر تھانہ کراچی کمپنی پولیس کی بڑی کارروائی۔ اسلحہ کے زور پر شہریوں سے موبائل نقدی و موٹر سائیکل چھیننے والے سرکردہ گروہ کے تین ملزمان گرفتار۔ ملزمان کے قبضہ سے دو چھینے ہوئے موٹر سائیکل ،موبائل فون وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ۔ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ملزمان میں فہد ،اشفاق اور شایان شامل ہیں ۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔
ڈی آئی جی آپریشنز و ایس ایس پی آپریشنز نے صدر زون پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔