آئی ایٹ میں  مسجد پر فائرنگ،دو شہید چار زخمی، پاکستان کے داخلی استحکام کے خلاف بیرونی سازش کا حصہ ہے،وزیر داخلہ

 
0
475

اسلام آباد،نومبر 29 (ٹی این ایس):  دارالحکومت کے آئی ایٹ سیکٹر میں   ایک مسجد پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجہ میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2 افراد شہید اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ  حملہ اہلِ تشیع کی باب العلم نامی مسجد پر آج شام اسوقت ہوا جب وہاں مغربین ادا کی جارہی تھیں۔

بتایا جاتا ہے کہ نامعلوم دہشت گرد اچانک نمودار ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ابتدائی تفتیش اور  شواہد جمع کرنا شروع کر دیئے۔ حملہ کے نتیجہ میں دارالحکومت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے حملہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی سازش سے تعبیر کیا جس کا مقصد پاکستان میں فرقہ وارانہ تشدد بھڑکا کر دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ثمرات کو زائل اور  سی پیک و دوسری نوعیت کی اقتصادی ترقی کو روکنا ہے