پاکستان کے دوسرے بڑے آف سپنر سعید اجمل کا پرنم آنکھوں کھیل کو الوداع

 
0
409

راولپنڈی، نومبر 29 (ٹی این ایس): پاکستان کرکٹ کی تاریخ  کے دوسرے بڑے آف اسپنر سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈسے ہوگئے ہیں۔بدھ کویہاں قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں فیصل آباد کی نمائندگی کرنے والے سعید اجمل لاہوروائیٹس کی جانب سے سیمی فائنل میں   شکست کے بعد ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائرڈ ہوگئے ۔

میچ کے اختتام پر دونوں ٹیمز کے کھلاڑیوں نے ان کو گارڈ آف آنر دیا گیا۔

پاکستان نے ہمیشہ مایہ باز آف سپنر پیدا کئے جن میں سعید کا دوسرا نمبر آتا ہے۔ لیجنڈری آف سپنر ثقلین مشتاق نے “دوسرا” ایجاد کرکے نہ صرف بولنگ کے اس زوال پذیر شعبہ کو زندہ کیا بلکہ اسےاسے بام عروج پر پہنچا دیا۔ کرکٹ کے مبصرین کا کہنا ہے کہ ثقلین کے دوسرا سے ہی عالمی شہرت یافتہ مرلی دھرن ، ہربجن  اور سعید اجمل نے  کمالات دکھائے۔سعیدنے ثقلین کی میراث کو نہ صرف آگے بڑھایا بلکہ تیسرا بھی ایجاد کرکے  ملک کا نام روشن کیا۔

اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید اجمل کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن میں زیادہ مسئلہ نہیں، سازش کے تحت پاکستان سے آف اسپن بولنگ کے آرٹ کو ختم کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر انھوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ انکے باؤلنگ ایکشن کے معاملے پر پی سی بی نے ان کاساتھ نہیں دیا۔