یونین کونسل 6 ڈھوک حسو، حکومتی توجہ سے علاقہ نسبتا بہتر شکل میں نظر آتا ہے تاہم پسماندہ علااقہ کے کئی مسائل توجہ کے طالب ہیں

 
0
474

 راولپنڈی، نومبر 28 (ٹی این ایس): یونین کونسل نمبر چھ ڈھوک حسو شمالی راولپنڈی کے حلقہ این اے پچپن اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی بارہ کی سب سے پسماندہ یونین کونسل ہے۔

یونین کونسلز میں گذشتہ پانچ برسوں میں کتنی تبدیلی آئی ہے ، ان تبدیلیوں کی نوعیت کیا ہے لوگوں کے بنیادی مسائل ہوئے یا نہیں اس کے جائزہ کے لئے ٹی این ایس  نے ایک مہم شروع کر رکھی ہے جس کے تحت اب تک ایک درجن سے زائد یونین کونسلز کے دورے کئے جاچکے ہیں۔

یوسی 6 ڈھوک حسو جے دورے کے موقع پر ٹی این ایس کی ٹیم نے پایا کہ تر​قیاتی کاموں کے حوالےسے یہاں کے عوام خاصے مطمئن دکھائی دیتے ہیں کیوں کہ اس یونین کونسل کی گلیوں اور رابطہ پلوں کی تعمیر و مرمت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے،صفائی کے مناسب انتظامات اور سیوریج لائینوں کی تبدیلی سے بھی علاقہ نسبتا بہتر شکل میں نظر آتا ہے۔

تاہم صاف پانی کی عدم دستیابی اور سوئی گیس کی فراہمی میں تعطل جیسے مسائل انکے لئے بدستور مشکلات پیدا کئے ہوئے ہیں جن  کے حل  کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

حلقہ این اے پچپن کے عوام نے جہاں وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف  کی تعریف کرتے ہیں وہیں یہاں سے منتخب ایم این اے کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہتے ہیں کہ انھوں علاقے میں آنا تک گوارہ نہیں کیا۔شہر کے پسماندہ علاقوں پر مشتمل اس یونین کونسل کے مسائل بھی بڑے ہیں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو مزید با اختیار بنانے سے مسائل حل ہونے میں مدد ملے گی۔