وفاقی حکومت میں کئی بیوروکریٹس کی نئی تقرروتبدیلیاں

 
0
500

اسلام آباد ، نومبر 29 (ٹی این ایس):  ٍوفاقی حکومت نے  پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس اور فارن سروس سے وابستہ کئی بیورو کریٹس کی نئی تقرر و تبدیلیا ں کیں ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری چار الگ الگ نوٹیفکیشنز کے مطابق  21ویں گریڈ کےسیکریٹری نیشنل اسمبلی سیکریٹیریٹ، جواد رفیق ملک کو تبدیل کرکے چئیرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے طور پر تعینات کردیا گیا ہے  تاہم یہ تبدیلی  نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی منظوری سے مشروط ہوگی۔

پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس ہی کے گریڈ 21 افسر طاہر حسین، جو ایڈشنل سیکریٹری کلائمیٹ ڈویژن کے فرائض انجام دے رہے تھے کو جواد رفیق کی جگہ سیکریٹری نیشنل اسمبلی سیکریٹیریٹ لگا دیا گیا ہے۔

پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس ہی کے گریڈ 22  کے افسر یوسف نسیم کھوکھر،جو پاور ڈویژن کے سیکریٹری ہیں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ  اضافی طور پر نیشنل فوڈ سیکریٹری اینڈ ریسرچ ڈویژن کے  بطورسیکریٹری نگرانی کریں کیوں کہ اس محکمہ کے سیکریٹری بیرون دورے پر چلے گئے ہیں۔

صدارتی فرمان  پر مبنی ایک اور نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صدر نے آئین کے آرٹیکل 242 آئی اے اور فیڈرل  پبلک کمیشن سروس  کے سیکشن 3 کا استعمال کرتے ہوئے فارن سروس کے فریڈ 22 کے افسر اکبر زیب کو  14 فروری 2019 تک تا عمر ریٹائرمنٹ (65 سال) رکن فیڈرل پبلک سروس کمیشن مقرر کردیا ہے۔