وزیر اعظم کے ہاتھوں پورٹ قاسم میں  1300 میگا واٹ بجلی گھر کا افتتاح

 
0
763

کراچی، نومبر 29 (ٹی این ایس): وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بدھ کے روز پورٹ قاسم کراچی میں کوئلے سے چلنے والے ایک ہزار تین سو میگاواٹ بجلی گھر منصوبے کے پہلے یونٹ کا افتتاح کیا۔

بجلی گھر کے پہلے یونٹ سے چھ سو ساٹھ میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔

اس یونٹ کی تعمیر کے لئے چین اور قطر کی فرموں نے مشترکہ طور پر مالی معاونت فراہم کی ہے۔