لاہور میں نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت بڑھانے کا اعلان کردیا

 
0
170

لاہور 19 مئی 2021 (ٹی این ایس): لاہور میں نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت بڑھانے کا اعلان کردیا۔

صدر نان بائی ایسوسی ایشن آفتاب گل کے مطابق 3 دن بعد سادہ روٹی کی قیمت 8 کی بجائے 12 روپے ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں تھیلا 200، آٹے کی بوری 800 روپے مہنگی ہوگئی ہے اور ہم نے صورتحال سے ڈپٹی کمشنر لاہور کو آگاہ کر دیا ہے۔

آفتاب گل کا کہنا تھاکہ انتظامیہ نے تین روز کا وقت مانگا ہے۔