سپریم کورٹ: زیر التوا مقدمات کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی

 
0
213

اسلام آباد 19 مئی 2021 (ٹی این ایس): سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ، 16 سے 30اپریل تک زیر التوامقدمات کی تعداد میں1385 کا اضافہ ہوا۔

سپریم کورٹ نے زیرالتوامقدمات کی 15روزہ رپورٹ جاری کر دی ہے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 50ہزار658 ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 16 سے 30اپریل کے دوران1949مقدمات دائر ہوئے اور 364نمٹائےگئے تاہم 2ہفتےمیں کراچی،پشاور ،کوئٹہ رجسٹری میں مقدمہ نہیں نمٹایا گیا۔

جاری رپورٹ کے مطابق کراچی، کوئٹہ اور پشاور رجسٹریوں میں136 مقدمات دائر ہوئے اور لاہور میں16 سے 30 اپریل تک212 میں سے صرف ایک مقدمے کا فیصلہ ہوسکا جبکہ اسلام آباد میں 1601 میں سے صرف 363 مقدمات کے فیصلے ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 16 سے 30اپریل تک زیرالتوامقدمات کی تعداد میں1385کا اضافہ ہوا۔