وفاقی دارالحکومت میں کھیل کے میدانوں کی تزہین و آرائش بحالی کا آغاز کر دیا گیا

 
0
265

ڈی جی انوائرمنٹ،ڈرائیکٹر ڈی ایم اے،ایم سی آئی،محکمہ سپورٹس اور ثقافت و سیاحت ڈیپارٹمنٹ ٹیموں نے مختلف سیکٹرز میں گراونڈز میں جاری کاموں کا معائنہ کیا
اسلام آباد 19 مئی 2021 (ٹی این ایس): وفاقی دارالحکومت میں کھیل کے میدانوں کی بحالی کیلئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس اور اداروں کے افسران نے فیلڈ ورک کا آغاز کر دیا بحالی کے کاموں میں معیار کی بہتری اور تزئین و آرائش میں جدت لانے کیلئے گزشتہ روز ڈی جی انوائرمنٹ ، ڈرائیکٹر ڈی ایم اے،ایم سی آئی،محکمہ سپورٹس اور ثقافت و سیاحت ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے گزشتہ روز شہر کے مختلف سیکٹرز میں کرکٹ گراونڈز کا دورہ کیا اور جاری کاموں میں بہتری اور جدت لانے کیلئے سائٹس پر موجود عملے کو خصوصی ہدایات جاری کیں اور گراونڈز کی بحالی کو قلیل مدت میں مکمل کرنے،تعمیراتی کاموں میں معیار کی بہتری حفاظتی دیواروں اور بارڑز کی مرمت اور ازسرنو بحالی کی بھی ہدایات جاری کیں ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں اداروں میں بہترین ورکنگ ریلیشن قائم کرنے وسائل،ملازمین اور درکار مشینری کی بروقت دستیابی کیلئے ورکنگ ریلیشن کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق سی ڈی اے،میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ڈی ایم اے چند ماہ میں وفاقی دارالحکومت میں کھیل کے میدانوں کی بحالی کیلئے پرعزم ہیں اس سلسلے میں شہر کے تمام سیکٹرز میں واقع گراونڈز کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کیا جائے گا اور یہاں ایک بار پھر صحت افزاء ماحول میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کر دی جائیں گی