وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزکا دورہ، افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر بات چیت

 
0
93

اسلام آباد 24 مئی 2021 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا اوراجلاس کی صدارت بھی کی۔

وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیرداخلہ شیخ رشید، وزیرخزانہ، مشیر قومی سلامتی بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران وزیراعظم کوملک کی اندرونی اوربیرونی سیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔

آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزمیں وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس بھی ہوا، اجلاس میں وفاقی وزرا، اعلی عسکری حکام اوروزارت خارجہ کے حکام نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغان امن عمل میں پاکستان کے کردارپرتفصیلی بات چیت ہوئی۔ افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اورملکی سلامتی سے متعلق امورپربھی تفصیلی غورکیا گیا۔