اسلام آباد() وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے انسداد تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری

 
0
99

اسلام آباد 24 مئی 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد() وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے انسداد تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔اسی ضمن میں گزشتہ روز بہارہ کہو اور بری امام کے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات گرا کر کروڑوں روپے کی 25 کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی ہے ،تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار میں وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )کی جانب سے انسداد تجاوزات مہم زوروشور سے جاری ہے۔گزشتہ روز آپریشن کے دوران بری امام کے علاقے رونگڑی میں غیر قانونی طور پر تعمیر کئے گئے پانچ کمرے مسمار کر دیئے گئے، دو بڑے گیٹ مسمار کر دئیے گئے , بارہ کنال رقبے پر لگی چار دیواری کو گرا دیا گیا ہے اور 25کنال سے زائد کا رقبہ واگزار کروالیاگیا ہے جبکہ بہارہ کہو کے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کے دوران مری روڈ کے کنارے غیر قانونی سٹالز کو مسمار کردیا گیا اور ریڑھیوں کو ہٹا دیا گیا ہے، اپریشن کے دوران پانچ ٹرک سامان ضبط کر کے سٹور میں جمع کروا دیا گیا ہے،سی ڈی اے انتظامیہ نے انتباہ کیا ہے کہ آئندہ غیر قانونی تعمیرات کرنے سے گریز کیا جائے ورنہ آپریشن کے ساتھ ساتھ قانونی کاروائی ںھی عمل میں لائی جائے گی۔