کامیاب جوان پروگرام حکومت کی کوئی وش لسٹ نہیں ہے، عثمان ڈار

 
0
143

اسلام آباد 24 مئی 2021 (ٹی این ایس): معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ یقین دلاتا ہوں کامیاب جوان پروگرام سیاسی بنیاد پر نہیں چلایا جارہا ، یسےنوجوانوں سےملا ہوں جون لیگ کو فالو کرتے ہیں اورپروگرام سے فائدہ اٹھایا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کا وژن ہے کہ نوجوانوں کو اپنےپیروں پر کھڑا کرنا ہے، کامیاب جوان پروگرام حکومت کی کوئی وش لسٹ نہیں ہے، 2019 میں جب کامیاب جوان پروگرام شروع کیا تو پہلےنوجوانوں سےمشورہ کیا، بڑی تعدادمیں نوجوانوں کاکہناتھاہمیں فیصلہ سازی میں شامل نہیں کیاجاتا، ہم چاہتے ہیں ہمیں فیصلہ سازی میں شامل کیا جانا چاہئے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ 68فیصدپاکستان کی آبادی 30 سال سے کم عمر کے نوجوانوں پر مشتمل ہے، آپ پاکستان کےاصل ڈرائیورانجن ہیں ، آپ پاکستان کے 4 فیصد نوجوان ہیں جو یہاں تک پہنچے ہیں، بہت ضروری ہے پاکستانی نوجوانوں کا مائنڈ سیٹ کلیئر ہونا چاہئے۔

معاون خصوصی نے کہا ہر سال 20 لاکھ نوجوان ڈگریاں لیکر مارکیٹ میں آرہے ہیں، حکومت تمام 20 لاکھ نوجوانوں کو سرکاری محکموں میں نوکریاں نہیں دے سکتی، حکومت کا کام ہے کہ نوجوانوں کو سہولت فراہم کرے، آج لاکھوں ایم بی ایے نوجوان اور انجینئرز مارکیٹ میں موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام آپ لوگوں کی سوچ کیلئےتشکیل دیاگیا، کوروناکی وجہ سےایک سال کام میں تیزی نہ آسکی، چاہتےہیں پڑھے لکھے نوجوان بھی ایگری کلچرمیں آگے آئیں۔

عثمان ڈار نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کامیاب جوان پروگرام سیاسی بنیاد پر نہیں چلایا جارہا، کہا جاتا ہے کسی وزیر اور مشیر کے آدمیوں کو پیسا ملتا ہے، عام آدمی کو نہیں، ایسےنوجوانوں سےملا ہوں جون لیگ کو فالو کرتے ہیں اورپروگرام سے فائدہ اٹھایا۔