آئل مارکیٹنگ کمپنیاں انسانی جانوں پر کمپرومائز کرنا چاہتی ہیں تاہم اوگرا ایسا کرنے نہیں دے گا،ترجمان اوگرا

 
0
546

اسلام آباد جولائی25(ٹی این ایس): اوگرا کے ترجمان عمران غزنوی نے کہا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ٹینکر ز ایسوسی ایشن کی پشت پناہی کر رہی ہیں، ٹینکرز ایسوسی ایشن اوگرا کے لائسنسن یافتہ نہیں ہیں، اوگرا کی لائسنس آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ہیں ترجمان اوگرا کے مطابق کمپنیوں کی جانب سے قوانین سے راہ فرار کی کوشش کی جار ہی ہے اور حفاظتی قوانین پر عمل درآمد نہیں ہورہا اوگرا نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران کمپنیوں کو خطو ط لکھے تاہم کمپنیوں کی جانب سے ان خطوط کا کوئی جواب نہیں دیا گیا ۔

انھوں نے کہاکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں انسانی جانوں پر کمپرومائز کرنا چاہتی ہیں تاہم اوگرا ایسا کرنے نہیں دے گا عمران غزنوی نے کہاکہ آئل ٹینکر ز اوگرا کے لائسنس یافتہ نہیں ہیں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن مختلف اداورں کے ماتحت ہیں ان کے فریٹ کے ایشوز ہیں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ساتھ ان کے مسائل ہیں ، ترجمان اوگرا نے واضح کیا کہ وہ انسانی جانوں پر کوئی کمپرومائز نہیں کر نے دیں گے ایک سوال کے جواب میں ترجمان  نے بتایاکہ وہ مارکیٹنگ کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں اور مارکیٹنگ کمپنیوں کو جلد بلا لیں گے انھوںنے کہا کہ سیکرٹری پٹرولیم نے بھی معاملہ حل کرنے کا کہاہے انھوں نے کہاکہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی عمران غزنوی نے تاہم کہاکہ اوگرامذاکرات کے لئے تیار ہے۔