سستی بجلی کے تمام دعوے جھوٹے ثابت، عوام اضافی بلوں کی وجہ سے پریشان

 
0
423

اسلام آباد جولائی 26 (ٹی این ایس): بجلی کے بلوں میں مسلسل دوسرے ماہ بھی اوور بلنگ شہریوں کی بڑی تعداد پورا دن حکومت کو کوستی رہی  لائف لائن صارفین بھی کئی کئی ہزار روپے کے بل تھامے پریشانی میں مبتلا ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت کو مستحکم رکھنے اور حکومتی اعدادوشمار کو بہتر بنانے کیلئے صارفین کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے 150 سے 300یونٹ استمعال کرنے  والے شہریوں کے بل بھی 8 سے 15000روپے بھج دیے گئے جدید انداز سے میٹر ریڈنگ اور میڑ ٹیسٹنگ کے دعوے کرنے والی اسلام آباد سپلائی کمپنی، واپڈا مل کر عوام کو لوٹنے لگے نیپرا ریگولیٹرری اتھارٹی کے بجائے الیکٹرک سپلائی کمپنی کا طرف دار بن گیا عوام کا کہنا ہے کہ چند دن پہلے ایک اشاریہ پچاس پیسے اور گزشتہ روز دو روپے پچھتر پیسے بجلی سستی کرکہ عوام کو کو اربوں روپے فائدہ دینے کے تمام دعوے بے بنیاد ہیں عوام کا کہنا ہے کہ سستی بجلی صرف اشتہارات تک ہی محدود ہے عوام تک ثمرات نہیں پہنچ پا رہے وزیر پانی و بجلی اقامے پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں جبکہ وزیراعظم سمیت تمام حکومتی اور اپوزیشن ارکان پاناما کیس پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں عوام کے بنیادی مسائل پر کسی کی توجہ نہیں ہے