اسلام آباد جولائی 29(ٹی این ایس ) ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل اور تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق انسپکٹر ارشد کو ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی ، انسپکٹر یاسین بھٹہ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ، انسپکٹر مبارک علی ایس ایچ او تھانہ نیلور اور انسپکٹراسجد محمود ایس ایچ او تھانہ کوہسار تعینات کر دیا گیا ۔