سپریم کورٹ سے وزیراعظم کی نااہلی، دوسرا وزیراعظم پھرخطہ پوٹھوہار سے منتخب

 
0
395

اسلام آباد جولائی 29(ٹی این ایس ) سپریم کورٹ سے دوسرے وزیراعظم کی نااہلی کے بعد بھی نئے وزیراعظم کا قرعہ بھی خطہ پوٹھوہار کے نام نکل آیا ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے ملتان سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی گیلانی کی نااہلی کے بعد خطہ پوٹھوہار کے علاقے گوجر خان سے تعلق رکھنے والے راجہ پرویز اشرف کو نیا وزیراعظم بنایا گیاتھا اور اس مرتبہ لاہور سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم محمد نوازشریف کی سپریم کورٹ سے نااہلی کے باعث خطہ پوٹھوہار کے علاقے مری سے تعلق رکھنے والے شاہد خاقان عباسی کو نیا وزیراعظم بنانے پر اتفاق ہواہے لیکن شاہد خاقان عباسی صرف عبوری مدت کے لئے وزیراعظم ہوں گے اور لاہور کے حلقہ 120 سے ضمنی انتخاب میں کامیابی کے بعد میاں شہبازشریف ملک کے وزیراعظم بنیں گے جو حکومت کی باقی مدت تک ذمہ داریاں سرانجام دیں گے ۔