راولپنڈی(ٹی این ایس)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے محکمانہ پروموشن بورڈ کی منظوری پر36 اے ایس آئی سے سب انسپکٹر جبکہ 98 ہیڈ کانسٹیبلان کو اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقیابی کے احکامات جاری کر دئیے

 
0
125
 ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے محکمانہ پروموشن بورڈ کی منظوری پر36 اے ایس آئی سے سب انسپکٹر جبکہ 98 ہیڈ کانسٹیبلان کو اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقیابی کے احکامات جاری کر دئیے، ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں رینک لگانے کے لیے ریجنل دفتر میں تقریب کا انعقاد، آ ر پی او راولپنڈی ریجن سید خرم علی، ایس ایس پی آرآئی بی عارف شہباز، ایس ایس پی لیگل عبدالفاروق اور اے ڈی آئی جی نعیم اختر نے راولپنڈی ریجن کے ترقی پانے والے افسران کواے ایس آئی اور سب انسپکٹر عہدہ کے رینک لگائے۔محنت اور لگن سے کام کرنے والے اورمحکمہ کی مثبت شناخت قائم کرنے والے افسران ہی محکمہ کا اصل سرمایہ ہیں، آپ کی محکمانہ ترقی نہ صرف آپکے لیے خوشی کا باعث ہے بلکہ پورے خاندان کے لیے باعث فخر ہے،آپ اس معیار میں مزید اضافہ کرتے ہوئے میرٹ اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں،آر پی او سید خرم علی
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پرریجنل دفتر میں محکمانہ ترقی کے لیے اجلاس کا انعقاد کیا گیا،بورڈ کی صدارت ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سید خرم علی نے کی جبکہ بورڈ ممبران میں سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی، ڈی پی او اٹک سردار غیاث گل، ڈی پی او چکوال کیپٹن(ر) واحد محمود اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ شامل تھے،محکمانہ بورڈ نے زیر غور تمام اے ایس آئیز اور ہیڈکانسٹیبلان کے ریکارڈ کے بغور جائزے کے بعدمعیار پر پورا اترنے والے 36 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر جبکہ 98 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی،ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں ریجنل دفتر میں رینک لگانے کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی، ایس ایس پی آرآئی بی عارف شہباز، ایس ایس پی لیگل عبدالفاروق اور اے ڈی آئی جی نعیم اخترنے ترقی پانے والے افسران کواے ایس آئی اور سب انسپکٹر کے رینک لگائے۔ اے ایس آئی سے سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں منور سلطان، الطاف حسین،محمد آصف،بابر حسین،لیاقت علی، محمد علی، محمد گلزار،شاہد عباس،محمد اسلم،اعزازعلی،محمد لطیف،طارق محمود،عاصم محمود،محمد ریاض،    دل آویز،محمد فاروق،آفتاب احمد، ضمیر احمد، محمد اجمل خان،جمیل احمد، شکیل احمد،سجاد سلیم،مسعودخان،عامر حیدر،محمد منیر،امتیاز اللہ،محمد صغیر احمد،ابرار اختر،انجم رمضان،         محمد رزاق،تنویر احمد،آصف شہزاد،طاہر محمود،اشتیاق حسین،ریاض خان اور جمشید خان جبکہ ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں عاطف نوید،    یاسر ضمیر، شاہد محمود، شفقت محمود، فہیم احمد، شاہد علی، مزمل محمود، عامر شہزاد،عثمان شوکت، سفیر احمد، ناصر علی، ناصر علی خان، نعیم احمد، شفقت علی خان، سہیل احمد، محمد طاہر،خطاب حسین، محمد ظہیر، اسد خان، آصف حسین شاہ، محمد ندیم یونس، ضیاء الرحمن، بشارت علی، راجہ آصف محمود، عمر فاروق، فرحت جہانگیر، وقاص احمد، عبدالقدیر، مختیار احمد، محمد ریحان، محمد تنویر، آصف ندیم، سید عزت عباس، رضوان اشرف، عقیل حسین، آصف محمود،محمد عثمان، امید علی، عدنان اللہ، اعظم خان، شہریار،شوکت حسین، نذیر احمد، عبدالشکور، ارشد محمود،     محمد عمران، وقاص شاہ، وقاص احمد، ظہیر خان، نعیم عباس، محمد حفیظ، یاسر علی، محمد کبیر ستی، رئیس احمد، عزیز الرحمان، ثاقب علی راجہ، خاور زمان، اسد علی، اسد علی خان، طفیل شہزاد، طالب حسین، سید ایاز شاہ، تنویر احمد، جاوید اختر، محمد قاسم، محمد فیض، زبیر احمد، طاہر شبیر، عرفان حسن، لقمان فیاض، ارشد محمود، سہیل عارف، اسد جاوید، منور حسین، عبدالرحمان، ابرار کلیم، جہانزیب حسن،آصف خان، محمد عدنان، رضوان حکیم، شفیق احمد، محمد رمضان، ناصر محمود، تبسم ضیاء، سید عامرمختار، محمد منیر، عاطف ہارون، محمد طارق، علی رضا، واجد حسین، خالد محمود، محمد امتیاز، ضمیر حسین،محمد رازق، حسنات احمد، یاسر نعمان، انتظار حسین شاہ اور وسیم خان شامل ہیں، آر پی او راولپنڈی ریجن نے ترقی پانے والے تمام افسران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ محنت اور لگن سے کام کرنے والے اورمحکمہ کی مثبت شناخت قائم کرنے والے افسران ہی محکمہ کا اصل سرمایہ ہیں، آپ کی محکمانہ ترقی نہ صرف آپکے لیے خوشی کا باعث ہے بلکہ پورے خاندان کے لیے باعث فخر ہے، آپ آئندہ بھی اسی جذبے اور محنت کے ساتھ اپنے محکمانہ کام کو جاری رکھیں اور مزید ترقی کا سفر طے کرتے جائیں،آپ اس بہترین معیار میں مزید اضافہ کرتے ہوئے میرٹ اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔