وزیراعلیٰ پنجاب کی پنجگور میں دھماکے کی شدید مذمت، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

 
0
346

لاہور جولائی 29(ٹی این ایس )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پنجگور کے علاقے چیدگی میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے اور دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اور معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے ناسور کے خلاف متحد اور یکسو ہے۔ بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے پاکستانی قوم کے دہشت گردی کے خلاف پختہ عزم کو غیرمتزلزل نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کا خون بہانے والے انسانیت کے کھلے دشمن ہیں اور ان کا کوئی دین نہیں۔انہوں نے کہاکہ معصوم انسانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے کیفرکردار تک ضرور پہنچیں گے۔ امن کے دشمنوں کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔