اسلام آباد،03اپریل(ٹی این ایس): مشعال ملک نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان کے وزیراعظم کو پارلیمنٹ کا ہنگامی جوائنٹ سیشن کال کرنا چاہیے۔ملکی تمام ڈیپلومیٹس جو اس وقت پاکستان میں ہیں ان کیساتھ ایک سیشن کیا جائے اور انہیں بتایا جائے جو ظلم ہندوستان ہمارے نہتے کشمیریوں پر کررہاہے مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کے ظلم ستم کی انتہاء سوگ ہے۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تمام سیاسی پارٹیز اسلام آباد میں ریلی نکالے اور وزیراعظم پاکستان خود اس کی قیادت کریں۔حکومت دوست اور پڑوسی ممالک سے رابطہ کیا جائے۔انہیں اعتماد میں لے کر بھارت پر دباؤ ڈالا جائے کہ کشمیر کے اندر ظلم بند کیا جائے۔دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان قابل تعریف ہے۔پاکستانی ریاست جتنا دباؤ بھارت پر ڈال سکتی ہے اس وقت ڈالے۔کشمیر میں اس وقت حالات بہت کشیدہ ہیں۔