چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہیں اٹھا سکے، سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے وضاحت جاری کردی، وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا چوہدری نثار کے حلف کے معاملے پر ری ایکشن

 
0
2019

اسلام آباد 24 مئی 2021 (ٹی این ایس: خصوصی.رپورٹ.صغر علی مبارک سے) سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی غیر حاضری کے باعث سابق وزیرداخلہ چودھری نثار پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہیں اٹھاسکے 2018 کے انتخابات میں چوہدری نثار قومی اسمبلی کی نشست پر ہار گئے لیکن اس حلقے میں صوبائی اسمبلی کی نشست سے چوہدری نثار 30 ہزار ووٹوں کے فرق سے جیتے۔چوہدری نثار نے الزام بھی عائد کیا کہ انہیں دھاندلی سے ہرایا گیا ہے اور انہوں نے صوبائی اسمبلی کا حلف بھی احتجاجاً نہیں اٹھایا وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے چوہدری نثار کے حلف کے معاملے پر کہا ہے کہ ایک وجہ نہیں کہ پینل آف چیئرمین حلف نہیں لے سکتا، ان کے خلاف پیٹیشنز ہیں جو عدالت میں زیر التواء ہیں۔ بیان میں راجہ بشارت نے کہا کہ اسمبلی سیکریٹریٹ کو علم نہیں تھا اس وقت ان کا اسٹیٹس کیا ہے، اسمبلی سیکریٹریٹ نے وضاحت دی ہمیں عدالت سے چیک کرنے دیں، کوئی اسٹے آرڈر تو نہیں۔راجہ بشارت نے کہا کہ اسمبلی سیکرٹریٹ عدالت سے رجوع کرکے اور قانونی رائے لے کر اپنا فیصلہ لے گا۔وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ جو بھی قانونی صورتحال ہوگی ہم اسے اپنائیں گے، اس میں کوئی رکاوٹ والی بات نہیں۔ دریں اثناء سابق وزیرداخلہ چوہدری نثا ر کے حلف سے متعلق سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے وضاحت جاری کردی ہے۔اپنے وضاحتی بیان میں سیکریٹری پنجاب اسمبلی نے کہا کہ چوہدری نثار کا حلف لینے سے انکار نہیں کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملےمیں 3 درخواستیں راولپنڈی بنچ اور 2 درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر ہیں۔محمد خان بھٹی نے یہ بھی کہا کہ چوہدری نثار سے حلف سے متعلق 2 دن کا وقت مانگا ہے تاکہ چیک کرسکیں کہ کسی عدالت میں اسٹے تو نہیں ہے؟اُن کا کہنا تھا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ اسٹے کے دوران ہم چوہدری نثار سے حلف لے کر توہین عدالت کے مرتکب ہوں۔سیکریٹری پنجاب اسمبلی نے کہا کہ قانونی رائےلے کرہی چوہدری نثار کا حلف لیں گے سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی غیر حاضری کے باعث سابق وزیرداخلہ چودھری نثار پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہیں اٹھاسکے۔

اس سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ دن متعین تھا، بتایا گیا اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کی غیرموجودگی میں حلف برداری ممکن نہیں، معاملے پر کل یا پرسوں عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے موقف پر قائم ہیں، حلف اٹھانے کا فیصلہ حکومت کے خودساختہ آرڈیننس لانے کی کوشش پر کیا کسی سیاسی کھیل کا حصہ نہیں ہوں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ شہبازشریف سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں، ایک سوال پر بولے سیاسی معاملات پر تبصرہ نہیں کروں گا، عمران خان کو مشورہ ہے کہ ٹھںڈا کرکے کھائیں۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے شہباز شریف سے متعلق صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر تبصرے گریز کیا۔ میڈیا سے گفتگو کےد وران چوہدری نثار سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے پنجاب اسمبلی میں حلف لینے کا فیصلہ شہباز شریف سے ملاقاتوں کے بعد کیا ہے؟چوہدری نثار نے جواباً کہا کہ شہباز شریف سے ملاقاتوں اور مشاورت کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ سے حلف نہ لینے میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کا دباؤ ہے یا پی ٹی آئی حکومت؟چوہدری نثار نے کہا کہ آپ کا سوال مناسب ہے، کاش میں اس وقت جواب دے سکتا لیکن دو دن بعد جواب دوں گا۔دوران گفتگو چوہدری نثار نے شہباز شریف کے مفاہمت کے فارمولے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر تبصرے سے گریز کیا اور کہا کہ سیاسی تبصرے سے کوئی نہ کوئی لائن نکل آتی ہے۔انہوں نے وزیراعظم کو مشورہ دینے کے حوالے سے کہا کہ عمران خان کو مشورہ دینے کےلیے بہت سارے دوست ہیں۔چوہدری نثار نے مزید کہا کہ جب بھی کوئی حکمران بنتا ہے بہت سارے لوگ مشورے دینے کے لیے اس کے گرد اکٹھے ہوجاتے ہیں۔