اسلام آباد (ٹی این ایس) ضلعی انتظامیہ کاروائیاں/37 گراں فروش گرفتار,میں سرکاری نرخ نامہ پر عمل درآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ کی زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت رمضان سہولت بازاروں کے علاوہ دیگر مارکیٹوں میں بھی ریلیف کی فراہمی جاری ہے، ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے مختلف ایریاز میں سخت کاروائیاں کرتے ہوئے 37 گراں فروشوں کو حوالات منتقل کیا ہے، اے سی سٹی کی جانب سے کیفے ارم مارکیٹ جی سکس میں کاروائی کرتے ہوئے 7، دیگر اسسٹنٹ کمشنرز نے سیکٹر G10 سے 6، سرائے خربوزہ سے 8، بارہ کہو سے 5, پاکستان ٹاؤن سے 4، آئی ایٹ سے 4، جی ایٹ سے 2 گراں فروش حوالات منتقل کیے، ڈی سی اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ سرکاری نرخ نامہ پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے سرپرائز وزٹ کریں، واضع رہے کہ شہریوں کے تعاون کے بغیر ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کسی صورت ممکن نہیں، شہری بغیر ریٹ لسٹ اشیاء بیچنے والے دکانداروں کی فی الفور نشاندہی کریں۔
Home
قومی
اسلام آباد اسلام آباد (ٹی این ایس) ضلعی انتظامیہ کاروائیاں/37 گراں فروش گرفتار,میں سرکاری...













