الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع کر انے پر25 معطل ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی

 
0
277

اسلام آباد جنوری 28 (ٹی این ایس): الیکشن کمیشن نے 25 معطل ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق معطل ارکان کی ممبرشپ گوشوارے جمع کرانے پر بحال کی گئی،قومی اسمبلی کے 5 جبکہ پنجاب اسمبلی کے 13 ارکان کی رکنیت بحال کی گئی ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کے پی کے اسمبلی کے 5 اور بلوچستان اسمبلی کے 2 ارکان کی رکنیت بحال کی گئی ،86 اراکین پارلیمنٹرینز اور صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت تاحال معطل ہے،الیکشن کمیشن نے معطل ارکان کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے چیرمین سینیٹ اسپیکر قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز کو آگاہ کردیا