اسلام آباد (ٹی این ایس) آئی جی کا اہم میٹنگز کی صدارت سمیت اینٹی رائٹ فورس کی جاری ٹریننگ کا جائزہ

 
0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس) آئی جی کا اہم میٹنگز کی صدارت سمیت اینٹی رائٹ فورس کی جاری ٹریننگ کا جائزہ ۔
میٹنگز میںسیکیورٹی انتظامات، آپریشنل حکمتِ عملی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ سے متعلق امور کا جائزہ لیا اور مو¿ثر عملدرآمد کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں،جبکہ امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کےلئے اینٹی رائٹ فورس کی ٹریننگ کیلئے احکامات بھی جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے اہم میٹنگز کی صدارت سمیت اینٹی رائٹ فورس کی جاری ٹریننگ کا جائزہ لیا، میٹنگز میںڈی آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی سیکیورٹی، ڈی جی سیف سٹی ،ایس ایس پی سکیورٹی، ایس ایس پی آپریشنز اور سینئر افسران نے شرکت کی، اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے سیکیورٹی انتظامات، آپریشنل حکمتِ عملی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ سے متعلق اہم امور کا جائزہ لیا اور موثر عملدرآمد کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں،انہوں نے اسلام آباد پولیس کی طرف سے شہریوں کی سہولت کےلئے اٹھائے گئے اقدامات اور آئی ٹی اینیشیٹوز کا بھی جائزہ لیا اورافسران کو پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے اور شہریوں کی سہولت کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے،اسی طرح پولیس فورس کے انتظامی امور، پولیس افسران کی فلاح و بہبود کے پراجیکٹس اور ماڈل جیل کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کرنے کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کئے ،بعد ازاں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے نماز فجر میں مساجد کے باہر سیکیورٹی ڈیوٹیز سرانجام دینے والے پولیس افسران سے بھی ملاقات کی اور مساجد و امام بارگاہوں کے سیکیورٹی انتظامات کا ازخود جائزہ لیا، انہوں نے الرٹ ڈیوٹی کرنے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی اور اپنے فرائض بطریق احسن سرانجام دینے کی ہدایات جاری کیں، اسی طرح آئی جی اسلام آباد نے اینٹی رائٹ فورس کی جاری ٹریننگ کا بھی جائزہ لیا، اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر نے آئی جی اسلام کو بریفنگ دی،آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کےلئے اینٹی رائٹ فورس کی تربیت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے سمیت تمام تر وسائل بروئے کارلانے کیلئے متعلقہ افسران کو مناسب ہدایات جاری