وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ نے اسلام آباد ایکسپریس وے کے جاری ترقیاتی کاموں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردیں

 
0
233

اسلام آباد 31 مئی 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ نے اسلام آباد ایکسپریس وے کے جاری ترقیاتی کاموں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردیں ہیں ۔جبکہ مذکورہ منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے ادارہ ہذا نے واپڈا اور ایس این جی پی ایل حکام کو 16انچ قطر کی مختلف پائپ لائنوں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کیلئے مراسلہ جاری کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے ) انتظامیہ کی کورونا کی مہلک تیسری لہر کے باوجود منصوبوں کو جلد سے جلد مکمل کرنے کے لئے تمام کوششیں کی جارہی ہیں۔اسی ضمن میں شہر میں روڈ انفرا اسٹکچر کہ بحالی نئی شاہراہوں،ایونیوز، ویز،سڑکوں ،پلوں کی تعمیر میں خصوصی دلچسپی لی جارہی ہے۔

اس ضمن میں اسلام آباد ایکسپریس وے پربھی زوروشور سے ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں۔مذکورہ منصوبے کے تحت ایکسپریس وے پر ٹی چوک تک مزید دولینوں کا اضافہ کیا جائے گا۔دوسری جانب پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس پر جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار تیزکر دی گئی ہے، اور مذکورہ منصوبہ جلد سے جلد مکمل کر لیاجائے گا۔کورنگ پل پربھی 50 فیصد سے زائد کام مکمل کرلیا گیا ہے،اورجلدہی اس کو مکمل کرلیا جائے گا۔ٹریفک کے بھائوکیلئے سلپ اوورز پر بھی کام جاری ہے،تاکہ منصوبے پرتعمیراتی کام کےدوران ٹریفک کابہائو جاری رہے۔اس سلسلے میں ریلوے پل کی توصیح کیلئے ریلوے حکام کوبھی مراسلہ جاری کردیا گیا ہے،اور ریلوے حکام نے جلد سے جلد مذکورہ پل کی تعمیر کی یقین دہانی کروائی ہے۔