اسلام آباد 05 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): کراچی والوں کے لیے اچھی خبر آگئی۔ گرین لائن بس سروس اسی مہینے سے چلنا شروع ہو جائےگی۔
The PM @ImranKhanPTI will inshallah inaugurate Karachi’s first modern transport system, greenline BRT, on the 10th of December.
— Asad Umar (@Asad_Umar) December 5, 2021
وفاقی حکومت نے کراچی میں بی آرٹی گرین لائن منصوبے کا افتتاح مقررہ تاریخ سے پہلے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وفاقی وزیر اسد عمر نےسوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ وزیر اعظم گرین لائن منصوبے کا افتتاح 10 دسمبر کو کریں گے۔
اسد عمر نے اس سے قبل 25 دسمبر کو منصوبے کے افتتاح کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ منصوبے کو پندرہ دن پہلے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔