پاکستان اور تاجکستان کے مابین تجارت اور رابطے بڑھانے کے لئے پارلیمان کا کردار بڑھانے پر اتفاق

 
0
133

اسلام آباد اور دوشنبہے کے درمیان فضائی رابطے کے قیام سے دونوں ممالک میں تجارت کو فروع حاصل ہو گا: اسپیکر قومی اسمبلی
اسلام آباد 02 جون 2021 (ٹی این ایس): جمہوریہ تاجکستان کی مجلس اولی کے چیئرمین زوکرذودہ محمد طاہر نے اپنے پارلیمانی وفد کے ہمراہ آج اسلام آباد میں منعقدہ پی اے ای سی او کانفرنس کے موقع پر اسپیکر اسد قیصر سے ملاقات کی۔

اسپیکر اسد قیصر نے اپنے تاجک ہم منصب سے بات کرتے ہوے کہا کہ دونوں ممالک میں مابین دوطرفہ تجارت بڑھانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے لاتعداد مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی دونوں حکومتوں کے پالیسی سازوں کے مابین روابط پیدا کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

اسپیکر اسد قیصر نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے پارلیمان بین الاقوامی فورمز پر خصوصاً کشمیر اور فلسطین سے متعلق معاملات پر متفقہ موقف رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے پارلیمان ای سی او کے ذریعے علاقاعی تجارت اور تعاون کو بڑھانے کے لئے کوشاں ہیں ۔انہوں نے جمہوریہ تاجکستان کی مجلس اولی کے چیئرمین اور ان کے پارلیمانی وفد کی پی اے سی او میں شرکت کرنے پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور دوشنبہ کے مابین فصائی روابط قائم کرکے دونوں ممالک کے مابین عوامی رابطوں اور تجارت کو بڑھایا جاسکتا ہے۔

مجلس اولی جمہوریہ تاجکستان کے چیئرمین نے اسلام آباد میں دوسری پیکو کانفرنس کے دوران پیش کردہ مہمان نوازی پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ھوے ہیں۔ انہوں نے اسپیکر اسد قیصر کو ای سی او کے ممبر ممالک کو پی اے ای سی او کے مابین ای سی او کے فورم پر اکھٹا کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کے مابین باقائدہ روابط، دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کے بہترین عکاسی ہیں۔انہوں نے پارلیمانی دوستی گروپوں کے ذریعے پارلیمانی رابطوں کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن ترقی سے خوشحالی ائے گی۔